دنیا: کورونا وائرس سے اموات 42 لاکھ 34 ہزار 90 ہو گئیں

August 01, 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 97 ہزار 610 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 42 لاکھ 34 ہزار 90 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 50 لاکھ 45 ہزار 479 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 90 ہزار 162 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 93 لاکھ 18 ہزار 41 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 29 ہزار 315 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 57 لاکھ 45 ہزار 24 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 24 ہزار 384 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار 824 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 56 ہزار 437 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 17 ہزار 855 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 59 ہزار 352 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 62 لاکھ 88 ہزار 677 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 867 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 61 لاکھ 27 ہزار 19 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 654 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 58 لاکھ 56 ہزار 528 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 51 ہزار 332 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 57 لاکھ 27 ہزار 45 ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 5 ہزار 721 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 49 لاکھ 29 ہزار 764 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 20 ہزار 723 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 47 لاکھ 85 ہزار 320 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 81 ہزار 486 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 44 لاکھ 47 ہزار 44 ہو گئے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 47 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 237 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 730 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 93 ہزار 5 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر تقریباً 9 فی صد ہو گئی۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 26 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 62 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 495 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 422 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 69 ہزار 756 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 208 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 41 ہزار 659 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 56 ہزار 965 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 60 لاکھ 52 ہزار 118 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 4 ہزار 740 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 96 لاکھ 48 ہزار 55 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔