افغان صدر نے طالبان کو امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیدیا

August 02, 2021

کابل(آئی این پی) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر نے کابینہ کے پہلے ڈیجیٹل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان ہمارے مستقبل کو ماضی جیسا بنانا چاہتے ہیں اور طالبان کی طرف سے جنگ بندی تک انہیں امن عمل میں شامل نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ طالبان امن مذاکرات پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور اگلے 6 ماہ میں افغانستان میں سکیورٹی صورت حال میں بہتری آئے گی۔

اشرف غنی نے کہا کہ افغان شہری کچھ حصوں میں حکومت سے خوش نہیں ہیں لیکن آئین کو صحیح طریقے سے نافذ کر کے لوگوں کو مطمئن کریں گے۔