حکومت نےغریب عوام کامہنگائی کے ہاتھوں جیناحرام کردیاہے،عرفان آفریدی

August 03, 2021

پشاور( جنگ نیوز ) پاکستان پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عرفان آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف نے غریب عوام کامہنگائی کے ہاتھوں جیناحرام کردیاہے وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپوردوسروں پر کیچڑاچھالنے کی بجائے اپنے حلقے میں خواتین کیساتھ ہراسگی واقعات پرمتاثرین کی دکھوں کامداواکریں بھٹوکوغدارکہنے والے علی امین اپناسیاسی قدکاٹھ بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال تاریخ کی بدترین نہج پرپہنچ کی ہے قتل وغارت گردی ،سٹریٹ کرائمزاورڈکیتی میں کئی گنااضافہ ہو اہے جبکہ صحت عامہ کی سہولیات عوام کی دسترس سے باہرہوچکی ہیں نوشیروان برکی خیبرپختونخواکے ہسپتالوں کی تباہی کاذمہ دارہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کا خواب عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا ہے یونیورسٹیز کو کہا گیا ہے کہ وہ فنڈز خود جنریٹ کریں، یہ دس لاکھ طلباء و طالبات کیخلاف سازش ہے، پی ایم ڈی سی میں ہائزنگ میں بے پناہ کرپشن ہے۔