بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی سرِ عام پھانسی پر اتفاق ناگزیر ہے: فیصل جاوید

August 03, 2021


پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرِعام پھانسی دینے پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے۔

یہ بات حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں وحشی درندے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر کا مزید کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے درندوں کو نشانِ عبرت بنانا چاہیئے۔

فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد، استغاثہ اور سزائیں بہت ضروری ہیں۔