• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے 3 سال قبل ہمیں الیکشن میں کامیابی ملی، فیصل جاوید


تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج ہی کے دن 3 سال قبل ہمیں الیکشن میں کامیابی ملی تھی۔

ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ 25 جولائی عام انتخابات میں کامیابی عمران خان کی 22 سالہ انتھک محنت کا نتیجہ تھی۔

انہوں نے کہاکہ اپنی سیاسی سفر میں عمران خان نے کوئی شارٹ کٹ نہیں لیا اور ملک میں قائم 2 پارٹی سسٹم کو توڑا۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ ملکی سیاست کو ان ہی دو پارٹیوں نے گھیرا ہوا تھا، جسے عمران خان نے توڑ دیا۔

یاد رہے کہ آج آزاد کشمیر میں انتخابات جاری ہیں، تحریک انصاف، ن لیگ اور پی پی آزاد کشمیر الیکشن میں اپنی کامیابی کے دعوے کررہی ہیں۔

تازہ ترین