ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پروکلاءکو دوبارہ دلائل دینے کی ہدایت

August 04, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کی اپیلوں پر 9اگست سے وکلاءکو دوبارہ دلائل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ منگل کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سنائی گئی سزا کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ عدالت نے بنچ میں تبدیلی کے باعث وکلا کو 9 اگست سے اپیلوں پر دوبارہ دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔