علماء کرام مذہبی ہم آہنگی کیلئے امن کا پیغام دیں، کمشنر راولپنڈی

August 04, 2021

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) اتحا د بین المسلین کمیٹی پنجاب کے و فد نے خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیا لوی کی قیا دت میں را ولپنڈی کا دورہ کیا اور ضلعی انتظا میہ اور مقامی علما ء کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ ،آرپی او عمران احمر، مقا می علما ء کر ام نے شر کت کی۔ مفتی محمد ر مضان سیا لوی کی قیا دت میں لا ہو ر سے شر کت کر نے والے علما ء میں پیر سید عثما ن نو ری، مجیب الرحمن انقلا بی، مولا نا ڈ اکٹر محمد حسین اکبر، علا مہ سید ز اہد حسین نقو ی، مولانا محمد با بررحیمی ، مولانا غلام مصطفیٰ حیدری ، مفتی محمد عمران حنفی ،علا مہ زبیر احمد ظہیر و دیگرشا مل تھے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ علماء کرام مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے لئے امن کا پیغام اور درس دیں۔انہو ں نے کہا کہ تما م مسا لک کے علما ء کے ساتھ مل کر رابطے و ضا بطے تر تیب دیکر کر ان پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے گا۔آر پی او را ولپنڈی عمران احمر نے کہا کہ محرم الحرام میں ہونے والی مجالس اور جلوس کے لیے روٹ اور وقت کی پاسداری کی جائے اور نفرت واشتعال انگیز تقاریرکرنے والوں کو کسی بھی صورت مدعو نہ کیاجائے ۔مفتی محمد ر مضان سیا لوی دیگر علما ء نے کہا کہ محرم الحرام اتحاد و محبت اور باہمی روادری کا درس دیتا ہے۔