لاکھوں روپے خورد برد کرنیکا الزام دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

August 04, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) لاکھوں روپے خورد برد کرنے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج۔کینٹ پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ ملزم عبدالنبی اور جام سمیع کو بطور امانت 50لاکھ روپے دیئے میری رقم انہوں نے خوردبرد کر لی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔