لاہور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع

August 04, 2021

لاہور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لیے کاغذات کی منظوری اور مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق امیدوار یہ اپیلیں 7 اگست تک دائر کر سکیں گے، اپیلیٹ اتھارٹیز ان اپیلوں کو 10 اگست تک نمٹانے کی مجاز ہیں۔

ریٹرننگ افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 12 اضلاع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو اپیلیٹ اتھارٹی تعینات کیا ہے۔

لاہور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین اپیلیٹ اتھارٹی مقرر کیئے گئے ہیں، ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔