• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن 12 ستمبر کو ہوں گے

ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر 12 ستمبر کو ہوں گے۔

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے لئے کاغذات نام زدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 31 جولائی سے شروع ہوکر 3 اگست تک جاری رہے گی۔

الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ 7 اگست تک اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیں۔

تازہ ترین