پیپلز پارٹی شکست کے خوف سے بلدیاتی انتخابات نہیں کروا رہی، خرم شیر زمان

August 05, 2021

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ گزشتہ 13سالوں سے صوبہ سندھ کے حالات بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں، کراچی جیسے بڑے شہر میں عوام کے پاس ٹرانسپورٹ جیسی سہولت موجود نہیں ،بلدیاتی حکومتوں کے خاتمے کو ایک سال گزر جانے کے بعد بھی پیپلز پارٹی الیکشن نہیں کروا رہی۔ پیپلز پارٹی کو خوف ہے کہ جس طرح کشمیر، گلگت، پنجاب، کے پی اور بلوچستان کی طرح سندھ سے بھی ان کا خاتمہ ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفارسمیت پی ٹی آئی لائرز ونگ کے رہنما موجود تھے۔