سندھ ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا

August 05, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے حلف لیا، جسٹس مسز راشدہ اسد، جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس ذوالفقار سانگی مستقل جج بن گئے،صدر مملکت جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر تقرری کی منظوری ملی تھی، ایک سال پہلے تینوں ججز کو ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا۔