پودے لگا کر آنے والی نسلوں کو محفوظ بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

August 05, 2021

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام سرسید پبلک اسکول ٹیپو روڈ میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں تقریبہوئی ۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق خان تھے۔ انہوں نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار میں شریک طلبہ وطالبات اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری ایک مقدس عمل ہے ہم نے پودے لگا کر اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانا ہے۔ سی ای او اعظم کاشف، ابرار احمد خان بھی اس موقع پر خطاب کیا۔