جنوبی پنجاب کی واحدمیڈیکل یونیورسٹی،نشتر،مستقل وائس چانسلر سےمحروم، پی ایم اے

August 05, 2021

ملتان( سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج،ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر شیخ عبد الخالق، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر وقار نیازی و دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی واحد میڈیکل یونیورسٹی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی سے محروم ہے مستقل وائس چانسلر نہ ہونے سے ادارہ زبوں حالی کا شکار ہے ،فیکلٹی کی کمی ، نئے کورسز کا اجراء ، ہاسٹلز اور کالج وہسپتال کے مسائل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں فیکلٹی کی کمی کے پیش نظر لوکل انتظامیہ نے جن ڈاکٹرز کو تعلیمی قابلیت اور تجربہ پورا ہونے پر تعینات کیا تھا، سیکرٹری ہیلتھ نے حقائق سے پردہ پوشی کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے ،جس کی وجہ سے درکارتدریسی سٹاف دستیاب نہیں ہے اورادارہ کی پاکستان میڈیکل کونسل و دیگر اداروں سے رجسٹریشن خطرے میں پڑگئی ہے سیکرٹری ہیلتھ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے تاکہ ڈاکٹر میں پائے جانے والی بے چینی کو ختم کیا جا سکے۔