یاسر نے اقراء کی بیٹے کا ڈائپر بدلتے تصویریں شیئر کردیں

August 05, 2021

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز آج کل اپنے گھر آئے ننھے مہمان کبیر حسین کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

کبیر حسین کے حوالے سے یاسر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویریں اور مختلف تجربات شیئر کررہے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اقراء عزیز کی بیٹے کا ڈائپر تبدیل کرتے تصویریں شیئر کی، ساتھ ہی یہ شکوہ بھی کیا کہ جب وہ ڈائپر بدلتے ہیں تو کوئی تصویر ہی نہیں لیتا۔


اقراء عزیز کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے یاسر نے لکھا کہ ’میرے بچے کی ماں میرے بچے کا ڈائپر تبدیل کرتے ہوئے، افسوس کی بات یہ ہے کہ جب میں ڈائپر تبدیل کرتا ہوں تو کوئی تصویر ہی نہیں لیتا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یاسر اور اقراء کے ہاں ننھے کبیر حسین کی آمد ہوئی ہے۔ جوڑے نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ پر کیا تھا۔