• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین کو باپ بننے کے بعد عورت کا مقام سمجھ میں آگیا

گزشتہ دنوں والدین بننے والی شوبز جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین آج کل اپنے والدین بننے کے تجربے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

یاسر حسین نے ننھے کبیر حسین کو ہاتھوں میں اٹھائے ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں نومولود کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے کیپشن میں لکھا کہ ’شکریہ اقراء عزیز، اللہ نے عورت کو جو مقام عطا کیا ہے اس کی وجہ اب سمجھ میں آئی ہے۔‘


اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اقراء عزیز نے شوہر کو اپنی دنیا اور بیٹے کو کُل کائنات قرار دیا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اپنے بیٹے کے ہاتھ تصویر شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا ہے۔

تازہ ترین