• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء، یاسر کے بیٹے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کبیر حسین کی پہلی جھلک سامنے آگئی جس کے سب ہی منتظر تھے۔

یاسر حسین نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دی تھی تب سے مداح کبیر کی پہلی جھلک کے منتظر تھے۔


جوڑے کی جانب سے انسٹاگرام پر بیٹے کو اٹھائے تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جس میں نومولود کا چہرہ تو واضح نہیں ہے لیکن بیٹے کے ساتھ اداکارہ کی پہلی تصویر مداحوں میں خود مقبول ہورہی ہے۔

  اقراء عزیز کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں وہ بیٹے کو گود میں اٹھائے بیٹھی ہیں اور کینولا لگے ہاتھ سے بیٹے کا چہرہ چھپایا ہوا ہے۔

 بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ احساس میں بیان نہیں کرسکتی۔

دوسری جانب یاسر حسین نے بھی ننھے کبیر حسین کو ہاتھوں میں اٹھائے ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں نومولود کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اپنے بیٹے کے ہاتھ تصویر شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا ہے۔

تازہ ترین