بھارتی اقدام کیخلاف صدر، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کا پیغام

August 05, 2021

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو آج 2 برس مکمل ہوگئے، اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور نو منتخب وزیرِ اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے پیغام جاری کیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیرِ اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ بھارت نے 9 لاکھ فوج کے ساتھ کشمیریوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں اور وہ اپنا حق ادا کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان ایک جرأت مند اور بہادر شخص ہیں، وہ اس معاملے میں تیزی لائیں گے۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں ہندوؤں کو لا کر بسا رہا ہے، کشمیریوں سے ان کی زمینیں چھین رہا ہے۔