انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیاں بحران کا سبب ہیں ،جنرل قمر جاوید باجوہ

August 05, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے،بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے۔


آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سلامتی بحران علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے ، کشمیریوں کی امنگوں کے تحت تنازعات کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔