ہندو کمیونٹی نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں

August 05, 2021


پاکستان میں ہندو کمیونٹی نے بھی یومِ استحصال کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا جائز حق دے۔

یومِ استحصال کشمیر پر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں نکالی گئی ریلوں میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری سے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔