کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

August 14, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوم آزادی کے موقع پر شہر میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنا دی گئی،ملیر پولیس اور وفاقی انٹیلی جنس ایجنسی نے سومار جوکھیو گوٹھ، گلشن حدید میں مشترکہ کارروائی کرکے کالعدم سندھ ریویلیوشن آرمی(SRA) سے تعلق رکھنے والےدہشت گردوں اکرم چانڈیو اور اور شیراز سومرو کو گرفتارکرکے 2دستی بم برآمد کرلئے۔