اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے سنسنی خیز مقابلے جیو سوپر پر

August 18, 2021

اسپین کی فٹبال لیگ ’لالیگا‘ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، شائقین فٹبال کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر یہ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہفتے کی رات سے براہ راست نشر کرے گا۔

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کا آغاز ہو گیا۔ بارسلونا، ریال میڈرڈ، ویلینشیا، سیویا اور ویا ریال سمیت 20 ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

ایونٹ میں ہفتے کی شب بارہ بجے ریال بیٹس کا مقابلہ کیڈیز سے ہوگا جبکہ رات آٹھ بجے ایلاویس اور مالورکا مدمقابل ہوں گی۔

شائقین فٹبال کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان دلچسپ مقابلوں کو پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔