بچے کیساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار

August 27, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بریگیڈ پولیس نے معصوم بچے کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بریگیڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچے کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے حراست میں لے لیا۔ملزم واردات کے بعد چھپنے کے لئے فرار ہوا تھا ،پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرکے ملزم زین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق میڈیکل اور تمام قانونی کاروائی کرنے کے ساتھ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 450/2021 دفعہ 377 ت پ کے تحت درج کر لیا گیا، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔