لاہور،خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم عامر لیاقت گرفتار

August 28, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم عامر لیاقت کوگرفتار کرلیا۔آپریشن ونگ تھانہ ماڈل ٹائون نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم عامر لیاقت کوگرفتار کرلیا۔ایس پی ماڈل ٹائون کا کہنا تھاکہ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم 4 روز سے جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے ہراساں کر رہا تھا، ایس ایچ او ماڈل ٹائون رانا نعیم اللہ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون دوست محمد کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کے ایسے ناسور کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔