فرینچ ایلپ میں ہونے والی ٹریل رننگ کی خوبصورت لوکیشن شرکا کو بھاگئی

August 29, 2021

فائل فوٹو

فرینچ ایلپ میں ہونے والی ٹریل رننگ کی خوبصورت لوکیشن شرکا کو بھاگئی، جبکہ فرانس کے فرانکوائس دھانے اور امریکا کی کورٹنی ڈوالٹر نے ایونٹ جیت لیا۔

مونٹ بلانک کی خوبصورت لوکیشن میں رائیڈرز پہاڑی علاقوں کی خوبصورتی تو انجوائے کر ہی رہے تھے ساتھ ہی ٹریل رننگ میں بھی حصہ لے رہے تھے۔

ایونٹ میں شرکا کو 106 کلومیٹرز تک کا فاصلہ طے کرنا تھا، 32 ہزار فٹ کی بلندی پر مونٹ بلانک کی خوبصورتی دیکھ کر سب ہی رنرز حیرت زدہ تھے۔

فرانس کے فرانکوائس دھانے نے 20 گھنٹے 45 منٹ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

خواتین ایونٹ میں امریکا کی کورٹنی ڈوائلٹر نے 22 گھنٹے تین منٹ میں ایونٹ اپنے نام کیا۔