مبارکباد کے پیغامات بھیجنے والے جلدی کر رہے ہیں، رمیز راجہ

September 01, 2021

سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی بننے پر مبارکباد دینے والے جلدی کررہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک حالیہ سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ چونکہ اجلاس 13 کو ہے تو اس لحاظ سے ابھی سے مجھے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں، جو بہت جلدی ہے۔

رمیز راجہ نے لکھا کہ آپ کی نیک خواہشات ، دعاؤں اور مجھ پر یقین کرنے کا شکریہ۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 13 ستمبر کو بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس میں کیا جائے گا۔