حسن علی کی بیٹی اور اہلیہ کیساتھ نئی تصاویر

September 01, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ کر اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

فیملی کے ساتھ وقت گزاری کے حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا سائٹس پر بھی ایک پوسٹ شیئر کی۔

حسن علی نے اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیملی کے ساتھ گزارا ہوا وقت ہی بہترین وقت ہوتا ہے، فیملی کی محبت ہی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے۔‘

واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں لیکن وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔