پاکستان ون ڈے اسکواڈ کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آگئی

September 06, 2021

پاکستان ون ڈے اسکواڈ کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آگئی، قومی اسکواڈ کے ارکان کی گزشتہ روز اپنے اپنے شہروں میں کورونا ٹیسٹنگ ہوئی تھی۔

ون ڈے اسکواڈ کے ارکان 8 ستمبر کو اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے۔

کھلاڑیوں کی کل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں متوقع چیئرمین رمیز راجا سے ملاقات شیڈول ہے۔

رمیز راجا نے ون ڈے اسکواڈ کے ارکان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔