لاڑکانہ کے افسروں کی کراچی سکھر میں عارضی تعیناتی ہے، اسماعیل راہو

September 10, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بر ائے بورڈز و جامعات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ بعض کنٹرولرز کے پاس دو یا تین عہدوں کے چارج ہیں اسی لیے لاڑکانہ بورڈ سے دو ڈپٹی کنٹرولرز کو کراچی اور سکھر بھیجا گیا۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ کنٹرولنگ اتھارٹی ہونے کے ناتے تعلیمی بورڈز کو کی کارکردگی کو بہتر کرنا جاتے ہیں۔ جنگ کے استسفار پر کہ سکھر اور کراچی بورڈز میں 18 گریڈ کے اور افسران بھی تھے انھیں چارج کیوں نہیں دیا گیا لاڑکانہ پر کیوں مہربانی کی گئ؟ جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ عارضی تعیناتی ہے مستقل افسران کے تعینات ہونے پر یہ واپس چلے جائیں گے تاہم اس حوالے سے اصل صورتحال وہ چیک کر کے ہی بتاسکیں گے۔