میشا شفیع کا پاپ سانگ ’ہاٹ مینگو چٹنی ساس‘ ریلیز

September 12, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)میشا شفیع کا پاپ سانگ ’ہاٹ مینگو چٹنی ساس‘ ریلیز کردیا گیا۔انہوں نے اپنے نئے سولو گانے کی ریلیز کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا۔میوزک ویڈیو میں ماڈل ایمان سلیمان، زارا پیرزادہ، رباب علی اور آرٹسٹ بے مثال شامل ہیں اور اسے عبداللہ صدیقی، ہاشم علی اور نامعلوم کانٹینٹ کریٹیر سوینری نے پروڈیوس کیا ہے۔گانے کی ویڈیو رنگوں سے بھرپور ہے جس کی ہدایات میشا شفیع اور اویس گوہر نے مشترکہ طور پر دیں، آرٹ کی ہدایات میشا شفیع اور ہاشم علی نے دیں۔علاوہ ازیں اس ویڈیو میں پہنے گئے ملبوسات بھی توجہ کا مرکز بنے، میشا شفیع اور دیگر ماڈلز کے دیسی لباس میں جدت شامل کی گئی۔میوزک ویڈیو میں پہنے گئے تمام ملبوسات رنگ برنگے ہیں اور ان کی اسٹائلنگ بھی میشا شفیع اور ہاشم علی نے کی۔اس گانے کی شوٹنگ لاہور اور ٹورنٹو میں کی گئی، لاہور میں فلمائے گئے حصے میں ماڈلر کو ہاتھوں میں آم لیے ٹرک کی پچھلی سائیڈ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ٹرک کو نیون لائٹس سے سجایا گیا ہے اور ویڈیو میں ایک خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔