کراچی: نابینا شخص ووٹ ڈالنے پہنچ گیا

September 12, 2021


ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔

آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 3 میں جاری ووٹنگ کے عمل کے دوران ایک نابینا شخص بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا۔

ادھر کراچی میں ہی منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بھی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ جاری ہے، جہاں اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔