• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں پولنگ کے دوران 2 بار جھگڑا

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں ملتان میں وارڈ نمبر 4 میں ہونے والی پولنگ کے دوران 2 بار جھگڑے کے باعث پولنگ عارضی طور پر متاثر ہوئی۔

ملتان کے کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی لائن توڑنے کے باعث جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق رش کے باعث ایک ووٹر لائن توڑ کر ووٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا، ووٹرز کے جھگڑے سے پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہوا۔

اس کے بعد وارڈ نمبر 4 کے اسی پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے عارضی طور پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

پولیس نے ہاتھا پائی کرنے والے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن کی حدود سے نکال دیا، جس کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔

تازہ ترین