قصور میں 70 سے زائد بھینسیں بی آر بی نہر میں ڈوب گئیں

September 12, 2021

قصور کے نواحی گاؤں پتوکلاں میں 70 سے زائد بھینسیں بی آر بی نہر میں ڈوب گئیں۔

مقامی زمیندار کا کہنا ہے کہ 100 کے قریب بھینسیں نہر میں تھیں، پانی کے ریلے سے گہرے پانی میں گئیں۔

زمیندار کا کہنا تھا کہ 70 سے زائد بھینسیں ڈوب کر مر گئیں، چند کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا گیا ہے۔