محکمہ ثقافت فنکاروں کا ڈیٹا بیس تیار کر رہا ہے، راجہ جہانگیر انور

September 14, 2021

سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ محکمہ ثقافت پہلی بار فنکاروں کا ڈیٹا بیس تیار کر رہا ہے۔

راجہ جہانگیر انور نے اپنے بیان میں بتایا کہ محکمہ ثقافت فنکاروں کے ڈیٹا سے ایک ڈیجیٹل ڈائجسٹ تیار کرے گا۔

انہوںنے بتایا کہ اس ڈیٹا بیس میں صوبے بھر سے ہر طرح کے ٹیلنٹ کو رجسٹر کیا جا رہا ہے ۔

راجہ جہانگیر انور کامزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ہرقسم کے پرفارمنگ آرٹس کو فروغ دینا ہے.