برطانیہ: ویکسین سے ایک لاکھ سے زائد زندگیاں بچائیں، طبی حکام

September 14, 2021

برطانیہ کےڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین نے ایک لاکھ 12 ہزار زندگیاں بچائیں، جبکہ دو کروڑ 40 لاکھ کیسز روکے۔

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، ہم ابھی ایک فعال مرحلے میں ہیں۔

ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما ممکنہ طور پر کورونا کے حوالے سے مشکل ہوسکتا ہے۔