سیالکوٹ: شوہر کے انتظار میں کھڑی خاتون کا اغوا اور زیادتی

September 14, 2021

سیالکوٹ میں پٹرول پمپ کے باہر شوہر کے انتظار میں کھڑی خاتون کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

تھانہ صدر کے علاقے میں خاتون کا شوہر پٹرول ڈلوانے پمپ پر گیا تو 5 نامعلوم ملزمان خاتون کو گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے۔

ملزمان نے اغوا کے بعد خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

ڈی ایس پی صدر راجا زاہد نے کہا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔