عمر شریف کب بیرون ملک روانہ ہوں گے؟ مرتضیٰ وہاب نے بتادیا

September 14, 2021

سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ عمر شریف کے بیرون ملک جانے کے سفری دستاویزات مکمل ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر ایئرایمبولینس کراچی پہنچ جائے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کے لیے حکومت سندھ نے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کے ویزے کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عمر شریف ہمارے عظیم فنکار ہیں، ان کے علاج کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔