پاکستان نیو زی لینڈ میچوں کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، کمشنر

September 15, 2021

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے آ ر پی او احمر عمران کے ہمراہ راولپنڈی کر کٹ سٹیڈ یم میں پاکستان نیو زی لینڈ میچز کی سکیورٹی کے حوا لے سےاجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہا کہ میچز کے کامیا ب انعقاد کے لئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنا یا جائے۔ تما م ادارے جنگی بنیادوں پر کام کرتے ہو ئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں تا ہم عوام کی بھی یہ ذ مہ داری ہے کہ قو می مفاد کی خا طر ان اداروں سے بھر پور تعاون کریں اور نظم و ضبط کا بہترین مظا ہرہ کریں ۔اس مو قع پر بر یفنگ د یتے ہو ئے بتایاگیا کہ پاک فوج و دیگر انٹیلی جنس اداروں بشمول اسلا م آباد انتظامیہ کی مد د سے ضلعی انتظا میہ راولپنڈی نے سکیو رٹی کے فول پروف انتظا مات مکمل کر لئے ہیں اوراس سلسلے میں تین کنٹرول روم بنا ئے گئے ہیں ، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرہ ، علا مہ اقبال انٹری گیٹ پر نادرا و یر ی فیکیشن کا ئو نٹر کا قیام اور راستے سے تجا وزات خا تمے کو یقینی بنایا گیا ہے۔