خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام، درجنوں شکایات کا ازالہ کیا، واسا

September 15, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر "خدمت آپ کی دہلیز پر "پروگرام کے تحت سکینڈ راؤنڈ میں نکاسی آب مہم کے تحت واسا ملتان کی جانب سے شہر بھر میں 24گھنٹے آپریشن جاری ہے مہم کے دوسرے روز 9سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر نکاسی آب کے حوالے سے سینکڑوں جبکہ مین ہولز کورز کی مرمت کے سلسلے میں درجنوں شکایات کا ازالہ کیا گیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے ڈیش بورڈ پر شکایات سمیت شہریوں کو نکاسی آب اور مین ہولز کورز سے متعلق فراہم کیے ۔ 15 ستمبر کو ملتان میں عام تعطیل ہونے کے باوجود سیوریج اور ڈسپوزل سیٹشن ڈویژنوں کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے دفاتر کھلے رکھنے اور خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت شکایات کا ازالہ کرنے اور سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی دریں اثناء منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال فیضان مدینہ چوک شاہ رکن عالم کے قریب قریب کراؤن فیلیئر کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے سیوریج اور ڈسپوزل سٹیشن ڈویژنوں کے افسران کو موقع پر طلب کرلیا اور انہیں کراؤن فیلیئر کی مرمت کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔