پنجاب میں کورونا کے باوجود اسکول کھولنے کا فیصلہ

September 15, 2021


پنجاب میں کل سے تمام تعلیمی ادارے 10 روز بعد کھل جائیں گے، کورونا کیسز میں اضافے پر صوبائی محکمۂ تعلیم نے تعلیمی ادارے بند کیئے تھے، تاہم کورونا کیسز جوں کے توں ہیں۔

وزیرِ تعلیم پنجاب نے جمعرات سے سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، اسکولز 6 ستمبر سے کورونا کیسز میں اضافے پر بند کیئے گئے تھے۔

صوبے میں 10 دنوں بعد بھی کورونا کیسز میں کوئی کمی نہیں آئی، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 سے 12 فیصد چل رہی ہے، ایسے حالات میں اسکولز کھلنے پر والدین پریشانی میں مبتلا ہیں۔

دوسری جانب محکمۂ صحت پنجاب نے 15 سال کی عمر تک کے بچوں کو ویکسین لگوانے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔