افغانستان: سابق اعلیٰ افسران سے 12.4 ملین ڈالر قبضے میں لینے کا دعوٰی

September 15, 2021

طالبان نے افغانستان کے سابق اعلیٰ افسران سے 12.4 ملین ڈالر قبضے میں لینے کا دعوٰی کیا ہے۔

افغان سینٹرل بنک کا کہنا ہے کہ انہوں نے امر اللّٰہ صالح سمیت سابق حکومتی اعلیٰ افسران سے 12.4 ملین ڈالر نقدی اور سونا قبضے میں لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ضبط کیا گیا سامان سابق افسران نے گھروں میں رکھا ہوا تھا، ایک الگ بیان میں سینٹرل بنک نے شہریوں کو مقامی کرنسی استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔