بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اوور بلنگ ثابت ہوگئی، ذرائع

September 15, 2021

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اوور بلنگ ثابت ہوگئی ہے، پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کروادی۔

رپورٹ کے مطابق لیسکو میں 46 بیچز میں سے 6 میں اوور بلنگ ہوئی، گیپکو میں 36 میں سے 7 بیچز میں اوور بلنگ ہوئی۔

پی آئی ٹی سی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیسکو میں 30 میں سے 11 بیچز میں اوور بلنگ ہوئی۔

جیو نیوز نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی 31 دنوں سے زیادہ کی اوور بلنگ کا انکشاف کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے جیو نیوز کی رپورٹ پر جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔