پیوٹن قرنطینہ میں چلے گئے

September 16, 2021

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے اسٹاف کے کورونا میں مبتلا ہونے پر انہوں نے بھی قرنطینہ اختیار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کا شکار ہونے والا شخص صدر پیوٹن کے بے حد قریب تھا۔

اس حوالے سے روسی صدارتی آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر پیوٹن بالکل صحت مند ہیں اور وہ عالمی وبا کا شکار نہیں ہوئے۔

یہ بھی کہا گیا کہ صدر پیوٹن نے احتیاطی طور پر خود ساختہ تنہائی اختیار کی ہے۔

خیال رہے کہ 68 سالہ پیوٹن کورونا کی روسی ویکسین سپوتنک کی دو خوراکیں بھی لگواچکے ہیں۔