کلاسیکی گلوکار استاد فتح علی خان کراچی میں زیر علاج

September 16, 2021

پاک و ہند کے معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

استاد فتح علی خان کا تعلق گوالیار گھرانے سے ہے۔ ان کے آبا و اجداد نسل درنسل کلاسیکی موسیقی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

استاد فتح علی خان کے والد غلام رسول خان کے فرزند ہیں۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات پر انہیں نشان امیتاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔