حکومتی نمائندوں سے میڈیا تنظیموں کی ملاقات، پی ڈی ایم اے پر تحفظات کا اظہار

September 16, 2021

حکومتی نمائندوں سے ملاقات میں میڈیا تنظیموں نے مجوزہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔ ملاقات میں کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

کمیٹی فیک نیوز بالخصوص سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے معاملے کو حل کرے گی، کمیٹی میڈیا ورکرز کے حقوق اور موجودہ میڈیا قوانین کو مزید بہتر کرے گی اور ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے گی۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت فرخ حبیب سے ملاقات میں پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے اور ایمنڈ کے نمائندے بھی شامل تھے۔