جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ طلب

September 17, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہجیکولین فرنینڈس کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی) کی جانب سے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک بار پھر بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے جس میں اداکارہ پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بھتہ خوری کا الزام ہے۔

جیکولین فرنینڈیس رواں ماہ 25 ستمبر کو دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے حکام کے سامنے پیش ہوں گی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 30 اگست کو اسی کیس میں اداکارہ کو طلب کیا گیا تھا جہاں اُن سے تقریباََ 5 گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کی جانب سے سکیش چندرا شیکھر اور دیگر کے خلاف درج ہے جس پر 200 کروڑ کی بھتہ خوری کا الزام ہے جبکہجیکولین فرنینڈس اُن کی قریبی دوست ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ گزشتہ طلبی پرجیکولین فرنینڈس نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا تاہم اُس بیان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانبجیکولین فرنینڈس کی جانب سے ابھی تک اس کیس کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔