کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں

September 17, 2021

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں تاہم ہواؤں کی رفتار کم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار11 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 ستمبر تک سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 ستمبر سے درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔