حوثی ملیشیا کے جازان پر داغے گئے 4 ڈرونز ناکارہ بنا دیے، ترجمان اتحادی افواج

September 17, 2021

عرب فوجی اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے جازان کی طرف داغے گئے 4 ڈرونز ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔

ریاض سے جاری بیان میں ترجمان اتحادی افواج نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا کا فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل حملہ بھی ناکام بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملوں کے خلاف عالمی قانون کے مطابق اقدامات کر رہے ہیں۔