برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا، برطانوی ہائی کمشنر

September 17, 2021


برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔ ترکی اور مالدیپ سمیت دیگر ملکوں کو بھی ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی ٹرانسپورٹ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ریڈ لسٹ سے باہر آنے کے فیصلے کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا، بین الاقوامی سفر کے لیے 4 اکتوبر سے نیا نظام متعارف کروارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی رسک ممالک سے آنے والے مسافروں کو بدستور ہوٹل میں 10 روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے پر خوشی ہوئی، پاکستان میں برطانیہ کا ہائی کمیشن بھرپور معاون رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی پارلیمنٹیرینز کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکومت اور برطانوی سفیر کے مشکور ہیں۔