نیوزی لینڈ کے فیصلے سے رمیز اور وسیم خان کو رات نیند سے جگا کر آگاہ کیا گیا

September 18, 2021

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کو رات تین بجے نیند سے اٹھا کر کرکٹ نیوزی لینڈ نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دورہ پاکستان جاری رکھنا مشکل ہے۔ اس کے بعد وسیم خان ہنگامی طور پر لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے جبکہ اسلام آباد میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کو بھی نیند سے جگایا گیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم بضد تھی کہ وہ دورہ جاری رکھنا مشکل ہے۔ اس دوران سیکیو رٹی ادارے حرکت میں آئے اور آخری کوشش کے طور پر وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کیا گیا۔